انتہا پسندوں کو شکست دینے کے لئے شیعہ، سنی متحد ہو جائیں، ایرانی وزیر خارجہ


انتہا پسندوں کو شکست دینے کے لئے شیعہ، سنی متحد ہو جائیں، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ نے کابل دھماکوں کے ردعمل میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد عنا صر کو شکست دینے کے لئے شیعہ، سنی اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ''محمدجواد ظریف'' نے کابل میں ہزارہ برادری کے خلاف ہونے والے خودکش دھماکوں کے بارے میں ٹوئیٹ کیا ہے کہ کابل دھماکے داعش کی شرارتوں میں سے ایک شرارت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دہشت گرد گروہ سے شیعہ اور سنی دونوں محفوظ نہیں ہیں۔ اس قسم کے انسان دشمن عناصر کو شکست دینے کے لئے شیعہ، سنی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ خارجہ امور کے ترجمان بہرام قاسمی نے بھی اس سے پہلے کابل دھماکوں کے بارے میں واضح کیا ہے کہ ہم نے بار بار کہا ہے کہ جب تک خطے کے تمام ممالک دہشت گردی کے خلاف ایک دوسرے سے تعاون نہیں کریں گے، تب تک اس ناسور کو ختم کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں ہونے والے دو خودکش حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 80 تک جا پہنچی ہے، جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد دو سو سے زائد ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری