"مقتدی الصدر" کا برطانوی فوج کو الٹی میٹم؛ "موصل" میں داخل ہونے کی غلطی نہ کرے


"مقتدی الصدر" کا برطانوی فوج کو الٹی میٹم؛ "موصل" میں داخل ہونے کی غلطی نہ کرے

عراقی سیاسی تحریک کے رہنما '' المقتداء'' نے اعلان کیا ہے کہ اگر برطانیہ نے داعش سے لڑنے کے لئے فوج بیجھنے کی غلطی کی تو ان کے خلاف لڑیں گے۔

تسنیم نیوز نے ''الیوم السابع'' نیوز سے نقل کیا ہے کہ عراقی سیاسی تحریک کے رہنما "مقتدی صدر'' نے ایک انٹرویو میں برطانیہ کو خبر دار کیا ہے کہ وہ اپنی فوج کو داعش سے لڑنے کے بہانےعراق میں داخل کرنے کی غلطی نہ کرے، بصورت دیگر دہشت گرد ٹولے داعش کی طرح برطانوی فوج کے ساتھ بھی جنگ لڑی جائے گی۔

واضح رہے کہ موصل کو آزاد کرانے کے لئے برطانوی فوج کے شامل ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

''صدر'' نے ایک سوال کہ ''اگر برطانیہ موصل کو آزاد کرانے کے بہانے فوج بھجوائے تو کیا رد عمل ہوگا''، کےجواب میں کہا: وہ کبھی عراق کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے، عراقی امور میں دخالت کرنے کی کوشش کی تو ان کے خلاف جہاد کریں گے۔

یاد رہے گزشتہ بدھ کو برطانوی وزیر دفاع "مائیکل فالون'' نے اعلان کیا تھا کہ لندن عراق میں اپنی فوجی تعداد کو بڑھا کر500 کردے گا۔

''مقتدی الصدر'' نے اس سے پہلے بھی امریکی وزیر دفاع ''ایشٹن کارٹر'' کے 560 امریکی فوجی عراق بھیجنے کے بیان پر سخت رد عمل ظاہر کیا تھا۔

عراق میں موجود امریکی فوج کے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا تھا کہ "امریکیوں کو نشانہ بناو''۔

عراقی وزارت دفاع نے ''مقتدی صدر'' کے بیانات کی اہمیت کو کم کر نے کی کوشش کرتے ہوئے واشنگٹن کو یہ باور کرایا ہے کہ امریکی فوج کے لئے عراق میں کوئی خطرہ نہیں ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری