امریکہ میں کشمیریوں کی حمایت میں مظاہرے + تصاویر


امریکہ میں کشمیریوں کی حمایت میں مظاہرے + تصاویر

امریکی ریاست "ٹیکساس" کے شہر "ہیوسٹن" کے مسلمان بھی کشمیریوں پر ہونے والے حالیہ ہندوستانی فورسز کے مظالم کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔

تنسیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ریاست ٹیکساس میں مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد نے کشمیریوں پر حالیہ مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔

شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا ''بھارت میں خون کی ہولی''، "امن نہ  کہ گولیاں''، ''ہندوستانی حکومت کی دہشت گردانہ کارروائیوں کو روکو''، '' کشمیر کو آزاد کراؤ'' اور "اوباما حکومت کو کشمیریوں که حمایت میں اقدامات کرنے چاہیے" جیسے نعرے درج تھے۔

یاد رہے رواں مہینے میں مقبوضہ جموں کشمیر میں تحریک آزادی کے ایک جوان رہنما کی شہادت کے بعد بڑے پیمانے پر کشمیریوں نے احجاج کیا تھا۔

کشمیری مظاہروں کو روکنے کے لئے بھارتی فورسز نے نہایت بے دردی سے طاقت کا استعمال کیا تھا جس کے نتیجے میں کم سے کم 55 کشمیری شہید اور 3000 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری