عراق خود کش حملے میں 16 افراد شہید، متعدد زخمی


عراق خود کش حملے میں 16 افراد شہید، متعدد زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمالی علاقے میں کئے گئے خود کش دھماکے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 16 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی پولیس اورہسپتال ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بغداد سے 80 کلومیٹر دور علاقے "خالص" کی داخلی چیک پوسٹ پر لوگوں کا ہجوم یہاں سے گزرنے کے انتظار میں تھے کہ اچانک ایک زوردار دھماکہ ہوا۔

خبر رساں ایجنسی رویٹرز کے مطابق، ایک پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ جاں بحق افراد اپنی گاڑیوں میں اپنی باری کا انتظار کررہے تھے اور یہ واقعہ پیش آیا۔

انہوں نے کہا کہ "ہم دھماکے کے بعد گاڑیوں میں موجود لاشوں کو نکالنے کی کوشش کررہے ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

روزنامہ ڈان نے لکھا ہے کہ عراقی فورسز نے ایک سال قبل "دیالا" کے علاقے میں داعش کو شکست دی تھی اور یہاں پر اپنا قبضہ مستحکم کرلیا تھا لیکن اس کے باوجود بھی مذکورہ علاقے میں دہشت گرد تنظیم داعش کے جنگجوؤں کی موجودگی کا امکان ظاہر کیا جاتا رہا ہے۔

واضح رہے کہ عراقی فورسز نے حالیہ کچھ دنوں سے داعش کے علاوہ عراق میں موجود دیگر عسکری گروہوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں جنھیں اسلامی جمہوریہ ایران کی مدد  بھی حاصل ہے۔

یہ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بغداد میں ہونے والے ایک خودکش دھماکے میں 292 افراد کی شہادت پر وزیراعظم "حیدرالعبادی" کو شدید دباؤ کا سامنا ہے۔

یاد رہے کہ عراق میں اب تک سعودی، اسرائیلی کرائے کے دہشت گردوں نے لاکھوں بے گناہ شہریوں کا قتل عام کیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری