صومالیہ؛ ایئرپورٹ کے قریب 2 دھماکوں میں 8 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

خبر کا کوڈ: 1141109 خدمت: دنیا
صومالی

صومالیہ کے دارالحکومت "موغادیشو" کے ایئرپورٹ کے قریب کئے گئے 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

تنسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خبر رساں ادارے اے ایف پی نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایک دھماکا موغادیشو میں واقع اقوام متحدہ کے سیاسی دفتر کے قریب ہوا جبکہ فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

صومالیہ میں القاعدہ کی ذیلی شدت پسند تنظیم 'الشباب' خودکش حملوں اور بم دھماکوں کے ذریعے اس ملک کے بے گناہ شہریوں کو خاک وخون میں نہلاتی رہتی  ہے۔

صومالیہ کی 22 ہزار سے زائد فورسز دہشت گرد گروہ الشباب کے خلاف سرگرم عمل ہیں۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری