موجودہ صورتحال میں ہمسایہ ملک ہندوستان سے مذاکرات ممکن نہیں، پاکستانی وزیر دفاع


موجودہ صورتحال میں ہمسایہ ملک ہندوستان سے مذاکرات ممکن نہیں، پاکستانی وزیر دفاع

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک کے کشمیر اور پاکستان مخالف رویے کے باعث نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان مذاکرات کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا۔

‏تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سینیٹ کی کمیٹی برائے دفاع کے ایک اجلاس میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر دفاع "خواجہ آصف" کا کہنا تھا کہ ایسے حالات میں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا آغاز نہیں ہوسکتا۔

خیال رہے کہ وادئ کشمیر میں 8 جولائی کے روز ہندوستانی فورسز نے فائرنگ کرکے نوجوان کشمیری حریت پسند برہان وانی کو شہید کردیا تھا، جس کے فورا بعد ہی عوام گھروں سے نکل آئی اور برہان وانی کی شہادت پر سراپا احتجاج برپا کیا۔

ہندوستانی فورسز نے کشمیریوں کے احتجاج کو طاقت کے ذریعے کچلنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں 55 کشمیری شہید جبکہ تین ہزار سے زیادہ زخمی  ہوئے اور کم سے کم 50 افراد بھارتی بیلٹ شیلنگ کی وجہ بینائی سے محروم ہوگئے۔

ہندوستانی فورسز کی جانب سے گذشتہ 18 روز سے وادئ میں کرفیو نافذ ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری