گھوٹکی؛ قرآن پاک کا نسخہ نذر آتش کرنے پر علاقے میں خوف و ہراس

خبر کا کوڈ: 1142037 خدمت: پاکستان
تصویر قرآن

صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں واقع ایک مسجد سے قرآن پاک کے نسخے کو جلانے کے الزام میں ایک ہندو کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مذکورہ واقعہ گھوٹکی کے علاقے "ڈہرکی" کے ایک گاؤں "مہراب سمیجو" کی مقامی مسجد میں پیش آیا، جس کے بعد ضلع بھر میں حالات کشیدہ اور عوام نے احتجاج کرتے ہوئے ضلع بھر میں کاروبار مکمل طور پر بند کردیا ہے۔

عوام کے شدید احتجاج اور مطالبے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

مذکورہ خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد گھوٹکی کے علاقے "میرپور ماتھیلو" اور ڈہرکی سیمت دیگر علاقوں کے عوام سڑکوں پر نکل آئے اور نیشنل ہائی وے کو مسلسل 6 گھنٹوں تک بند کردیا۔

اس موقع پر مظاہرین نے ملزم کی گرفتاری، اس کے خلاف مقدمے کے اندراج اور ملزم کو قرار واقعی سزا دینےکا مطالبہ کیا۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری