پاک بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر ایٹمی جنگ کا کوئی امکان نہیں, زرداری


پاک بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر ایٹمی جنگ کا کوئی امکان نہیں, زرداری

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے مسٗلہ کشمیر پر پاک بھارت کشیدگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری ہتھیار کوئی مذاق نہیں اور آپ ان کا استعمال نہیں کر سکتے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سابق صدر اور پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے مسئلہ کشمیر پر بھارت اور پاکستان کے درمیان ایٹمی تصادم کے امکان کو مسترد کردیا۔

سابق صدر نے "رشیا ٹوڈے" کو انٹریو دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ جوہری ہتھیاروں میں ترقی کر سکتے ہیں، انہیں اپنے پاس رکھ سکتے ہیں اور ان سے تصاویر لے کر شائع کرسکتے ہیں لیکن ان کا استعمال کرنا ممکن نہیں ہے۔

پاک بھارت کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں موجودہ کشیدگی کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سب مسئلہ کشمیر سے وابستہ ہے۔

سابق صدر نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم ایک دوسرے  پر الزام لگانا بند کردیں اور مل بیٹھ کر اس مسئلے کو ہمیشه کیلئے ختم کریں۔

پاک بھارت تعلقات ایک بار پھر کشمیر میں حالیہ کشیدگی کی وجہ سے خراب ہوگئے ہیں جبکہ دونوں ممالک کے درمیان سیکرٹری خارجہ سطح پر مذاکرات بھی تاخیر کا شکار ہوئے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری