وزیراعلیٰ سندھ کا استعفیٰ منظور/ "سید مراد علی شاه" نئے وزیراعلیٰ نامزد


وزیراعلیٰ سندھ کا استعفیٰ منظور/ "سید مراد علی شاه" نئے وزیراعلیٰ نامزد

دبئی میں پی پی پی کے اجلاس کے بعد "سید قائم علی شاه" اپنے عہدے سے برطرف ہوگئے ہیں جبکہ "سید مراد علی شاہ" سندھ کے نئے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان پیپلز پارٹی نے سید مراد علی شاہ کو باضابطہ طور پر نئے وزیراعلیٰ سندھ کے عہدے کیلئے نامزد کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، قائم علی شاہ اپنی کابینہ کے ارکان کے ہمراہ گورنر ہاؤس پہنچے اور اپنا استعفیٰ عشرت العباد کو پیش کیا جسے منظور کرلیا گیا۔

اس موقع پر سندھ کے نامزد وزیراعلیٰ مراد علی شاہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

پارٹی کے ایک رکن نے پی پی پی چیئرمین "بلاول بھٹو زرداری" کے حوالے سے بتایا ہے کہ پارٹی نے اس عہدے کیلئے سید مراد علی شاہ کا انتخاب کیا ہے۔

دوسری جانب، مشیر اطلاعات سندھ "مولا بخش چانڈیو" نے پارٹی کے اس فیصلے کی تصدیق کی ہے۔

سندھ کے نامزد وزیراعلی سید مراد علی شاہ نے نجی ٹی وی چینل کو ایک مختصر انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی صورتحال حکومت کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ملٹری اسٹیبلشمنٹ اور سول بیوروکریسی کے ساتھ مل کر ان چیلنجوں کا سنجیدگی سے مقابلہ کریگی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری