مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر کرفیو نافذ/ شہدا کی تعداد 60 ہوگئی


مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر کرفیو نافذ/ شہدا کی تعداد 60 ہوگئی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم کے خلاف "کولگام مارچ" کی کال کے پیش نظر اور مارچ کو روکنے کے لئے کٹھ پتلی حکومت نے سری نگر، کولگام سمیت کئی حساس علاقوں میں دوبارہ کرفیو نافذ کر دیا جبکہ انٹرنیٹ سروس بھی دوبارہ معطل کر دی گئی ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حریت رہنماؤں کی طرف سے بھارتی فورسز کے مظالم کے خلاف کولگام مارچ کی کال کے پیش نظر دوبارہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

روزنامہ نوای وقت کے مطابق، بھارتی فوج نے مارچ کو روکنے کے لئے سری نگر، کولگام سمیت کئی حساس علاقوں میں دوبارہ کرفیو نافذ کر دیا ہے جبکہ انٹرنیٹ سروس بھی دوبارہ معطل کر دی گئی ہے۔

دوسری طرف وادی میں بھارتی مظالم کے دوران ایک اور کشمیری شہید اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، مختلف واقعات میں کشمیری شہدا کی تعداد 60 تک پہنچ گئی ہے جبکہ بھارتی فوج کے خلاف بھرپور مظاہرے جاری ہیں۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی اور حریت رہنماؤں "میر واعظ عمر فاروق" اور "محمد یاسین ملک" نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کشمیریوں پر بھارت کا ظلم و تشدد، ننگی جارحیت اور سامراجی رویہ کھل کر سامنے آگیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ گزشتہ 18دنوں میں بھارتی فورسز کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر فائرنگ اور پیلٹ گن سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے ایک بار پھر یہ حقیقت واضح ہو گئی ہے کہ بھارت کشمیریوں کو اپنا محکوم سمجھ کر جدوجہد آزادی کو کچل دینا چاہتا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری