عراقی وزیر دفاع: موصل سے داعش کے کمانڈر فرار ہونے لگے ہیں

عراقی وزیر دفاع: موصل سے داعش کے کمانڈر فرار ہونے لگے ہیں

عراقی وزیر دفاع نے موصل شہر سے داعشی کمانڈروں کے فرار ہونے کی خبر دی ہے۔



تسنیم نیوز نے ''المنار'' سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزیر دفاع ''خالد العبیدی'' نے کہا ہے کہ موصل کو آزاد کرنے کیلئے عراقی فوج کی عنقریب ہونے والی کارروائی کے پیش نظر داعشی کمانڈروں نے اپنی پراپرٹی فروخت کرکے راہ فرار اختیار کرنا شروع کیا ہے۔
انہوں نے عراقی ٹی وی'' العراقیہ'' سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موصل سے داعشی کمانڈروں کے خاندان شام اور کردستان کے علاقے "اقلیم" منتقل ہوئے ہیں۔
عراقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ موصل کی آزادی کی جنگ عراق کی جنگ ہے، موصل صرف اور صرف عراقی فوج کے ہاتھوں ہی آزاد ہوگا۔
یاد رہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد سے 400 کلومیٹر دور، دوسرے بڑے شہر موصل پر دہشت گرد ٹولے داعش نے 10 جون 2014 کو قبضہ کیا تھا۔
موصل کی آزادی کے لئے کارروائیوں کا آغاز پچھلے مہیںے سے ہوا ہے جبکہ عراقی فورسز نے موصل کے آس پاس اہم علاقوں پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری