شام میں روسی فوجی ہیلی کاپٹر سرنگوں/ 5 افراد جاں بحق

خبر کا کوڈ: 1146577 خدمت: دنیا
بالگرد روسی

شام کے شہر حلب میں روس کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر مار گرایا گیا ہے جس کے نتیجے میں اس میں سوار پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تنسیم نیوز ایجنسی نے فرانسیسی خبر رساں ادارے "اے ایف پی" سے اقتباس کیا ہے کہ روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ روسی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر شام کے صوبے حلب میں امدادی سامان پہنچانے کے بعد واپس آرہا تھا جو زمین سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ صوبہ حلب میں شامی جمہوری حکومت کے خلاف برسر پیکاردہشت گردوں کا قبضہ ہے جبکہ روس نے عرصہ پہلے شامی صدر بشارالاسد کی حمایت میں ان گروہوں کیخلاف سخت کارروائیاں کی ہیں۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری