یمنی سرحد پر''انصار اللہ'' کےحملوں میں 4 سعودی ہلاک

یمنی سرحد پر''انصار اللہ'' کےحملوں میں 4 سعودی ہلاک

سعودی عرب کی یمن سے ملحقہ سرحد پر''انصاراللہ'' کے جوانوں کی طرف سے ہونے والی شیلنگ کے نتیجے میں 4 سعودی ہلاک ہوگئے۔

تسنیم نیوز نےغیر ملکی خبر رساں ادارے "اے ایف پی" کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی حکام نے تصدیق کیا ہے کہ "جیزان" کے علاقے میں ہونے والی شیلنگ کے نتجیے میں 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں جنھیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب گذشتہ سال مارچ سے ''انصاراللہ'' کے خلاف اور یمنی معزول اور مفرور حکومت کی واپسی کی خاطرجنگ شروع کرکے یمنی عوام پر آسمان سے بموں کی بارش کررہا ہے لیکن اب تک سعودی عرب کو کوئی کامیابی نہیں ملی ہے بلکہ یمنی عوام کے حوصلے روز بروز بڑھتے جارہے ہیں اور سعودی حکومت  کے خلاف جذبات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

حال ہی میں ''انصاراللہ'' کی جانب سے سعودی عرب کے سرحدی علاقوں پر حملوں میں شدت آگئی ہے، جبکہ کویت میں دونوں فریقین کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات  بھی ناکام ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے 30 جولائی کو سرحدی علاقے میں سعودی عرب اور انصاراللہ اور عوامی رضاکار فورسزکے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں ایک سعودی فوجی افسرسمیت 6 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

یمن میں گذشتہ سال مارچ میں سعودی عرب کی جانب سے شروع کی جانے والی جنگ میں اب تک ہزاروں بے گناہ یمنی شہید جبکہ 28 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبورہوئے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری