امریکی وزیر خارجہ رواں ماہ اسلام آباد کا دورہ کریں گے

خبر کا کوڈ: 1146799 خدمت: پاکستان
جان کری

پاکستانی میڈیا کے مطابق، امریکی وزیر خارجہ "جان کیری" رواں ماہ اسلام آباد کا دورہ کریں گے جبکہ اس بارے میں ابھی تک تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزیر خارجہ "جان کیری" رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریگا۔

امت نیوز نے خبر دی ہے کہ امریکی وزیر خارجہ اس دورے کے دوران وزیر اعظم نواز شریف، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور دوسرے اعلی حکام سے ملاقاتیں کریگا۔

امریکی وزیر خارجہ ان ملاقاتوں میں باہمی تعلقات اور خطے کی سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستانی حکام کے سے بات چیت کریگا۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جان کیری کے ممکنہ دورے کے دوران، پاکستانی حکام مختلف مسائل بالخصوص مسئلہ کشمیر، امریکا میں پاکستانی لابی، واشنگٹن کی اسلام آباد کے ساتھ مالی امداد اور افغان مفاہمتی عمل کے بارے میں گفتگو کریں گے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری