ایران ترقی پذیر ممالک کیلئے بہترین نمونہ ہے


ایران ترقی پذیر ممالک کیلئے بہترین نمونہ ہے

سینیٹ چیئرمین "رضا ربّانی" نے کہا ہے کہ ایران نے ہمیشہ خطے کے مسائل پر مناسب اور منصفانہ رویہ اپنایا ہے جسکی گواہی خود خطے کی تاریخ بتاتی ہے

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، سینیٹ چیئرمین "رضا ربّانی" نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران نے ہمیشہ عدالت اور انصاف کے اصول پر اپنی سیاست ترتیب دی ہے۔

"سچ ٹائمز" نے لکھا ہے کہ ربّانی نے ایران اور پاکستان کے تعلقات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا: دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات پرانے اور دوستانہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے حکام پابندی سے ایک دوسرے کے ممالک کا دورہ کرتے رہتے ہیں جسکی زندہ ثبوت قومی سلامتی امور کے مشیر "ناصر خان جنجوعہ" کا حالیہ تہران دورہ ہے جو نہایت مفید تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی سینیٹ میں پاک ایران دوستی کی خاطر ایک گروه تشکیل دیا گیا ہے امید ہے مستقبل میں ایران بھی اسی طرح کا ایک گروہ بنائیگا تاکہ دونوں ممالک کی پارلیمنٹس میں دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دیا جاسکے۔

ربانی نے خطے میں ایران کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران خطے کا اہم ملک ہے جو خطے کی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری