ملتان میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شیعہ مسجد اور امام بارگاہ کی شہادت

خبر کا کوڈ: 1147653 خدمت: پاکستان
ملتان

ملتان کے ضلعی انتظامیہ نے مرکزی امام بارگاہ "ابوالفضل العباس" اور "مسجد جعفریہ" کو میٹرو روٹ کی خاطر شہید کردیا ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملتان کے ضلعی انتظامیہ نے کمہاراں والا چوک پر مرکزی امام بارگاہ اور شیعہ مسجد کو میٹرو روٹ کی خاطر شہید کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، انتظامیہ نے آدھی رات کو کمہاراں والا چوک کے قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن کے ساتھ ساتھ مرکزی امام بارگاہ "ابوالفضل العباس" کا گھیراؤ کیا اور اذان فجر سے پہلے ہی اسے شہید کردیا۔

ملتان کے ضلعی انتظامیہ نے اس مشن کو پورا کرنے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے تھے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکے۔

کہا جاتا ہے کہ امام بارگاہ کی شہادت میں بعض مقامی افراد کا بھی عمل دخل تھا۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری