کوئٹہ میں شیعہ زائرین ایک بار پھر دہشت گردوں کے نشانے پر/ تین سیکورٹی اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی


کوئٹہ میں شیعہ زائرین ایک بار پھر دہشت گردوں کے نشانے پر/ تین سیکورٹی اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زائرین امام رضا علیہ السلام کو نشانہ بنانے کی غرض سے نصب بم کے ایک دھماکے میں تین سیکورٹی اہلکار سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق، دھماکے میں زائرین کی گاڑیاں محفوظ رہیں تاہم ان کی سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کی گاڑی دھماکے کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں سکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

یہ دھماکہ بدھ کی شب شہر کے "اسپنی روڈ" پر اس وقت ہوا جب تین بسوں پر مشتمل زائرین امام رضا علیہ السلام کا ایک قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کوئٹہ "چوہدری منظور سرور' نے میڈیا سے گفتگو کے دوران نامعلوم افراد کی جانب سے اسپنی روڈ پر دھماکے کی تصدیق کی ہے۔

دھماکہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے سے کیا گیا جس کے لیے ڈھائی سے تین کلو مواد استعمال کیا گیا تھا۔

کہا جاتا ہے کہ زخمیوں میں فرنٹیئر کور کے دو اور پولیس کا ایک اہلکار شامل ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ زائرین کا تعلق "سکھر" سے تھا جن میں سے صرف ایک خاتون صدمے کی وجہ سے بے ہوش ہوگئیں۔

بلوچستان بالخصوص کوئٹہ میں ایک خاص پلاننگ کے تحت محب وطن پاکستانی شیعوں کا قتل عام کیا جارہا ہے تاہم سرکاری حکام کا دعویٰ ہے کہ پہلے کے مقابلے میں حالات میں بہتری آئی ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز امن و امان سے متعلق بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری نے کہا تھا کہ کوئٹہ میں پہلے کے مقابلے میں امن و امان کی صورتحال میں 95 فیصد بہتری آئی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری