نائجیریا میں علامہ "شیخ زکزکی" کی حمایت میں احتجاجی مظاہرے

نائیجیریا میں اسلامی تحریک کے سیکرٹری جنرل "شیخ ابراہیم زکزکی" کے حامیوں نے احتجاجی مظاہرے کرکے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

تسنیم نیوز خبررساں ادارے نے "پریس" ٹی وی کے حوالے سے بتایا ہے کہ نائیجیریا میں اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ شیخ ابراہیم زکزکی کے حامیوں نے اس ملک میں بڑے پیمانے پر مظاہرے کرکے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

علامہ کے حامی ایک بار پھر نائیجیریا کے دارالحکومت "ابوجا" میں سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت سے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے نائیجیرین فوج نے پچھلے سال دسمبر میں شیخ زکزکی کے گھر پر حملہ کرکے انہیں سخت زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا۔ علامہ آٹھ مہینوں سے بے جرم و خطا جیل میں پابند سلاسل ہیں اور کہا جاتا ہے کہ ان کی طبیعت ناساز گار ہے، نیجر حکمران عوام کی جانب سے بارہا مظاہروں اور ان کی رہائی کے مطالبوں کے باوجود کوئی مثبت قدم نہیں اٹھا رہے۔