افغان طالبان نے پاکستانی ہیلی کاپٹر کے عملے کو آزاد کردیا

خبر کا کوڈ: 1155769 خدمت: پاکستان
بالگرد پاکستانی

پاک فوج کے 5 افسر اور روسی ٹیکنیشن جو عرصہ پہلے افغان صوبے "لوگر" میں پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کے بعد افغان طالبان کی تحویل میں تھے، آزاد ہوکر واپس پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغان طالبان نے پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کے عملے کو آزاد کردیا ہے۔

روزنامہ اکسپریس نے خبر دی ہے کہ گزشتہ دنوں مرمت کے لیے جانے والے پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کے بعد افغانستان میں طالبان کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے عملے کو بازیاب کراکے پاکستان پہنچادیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر کے عملے کی بازیابی کےلیے طالبان سے بات چیت جاری تھی اور گزشتہ رات ہی عملے کو بازیاب کروایا گیا ہے  جب کہ افغان حکومت نے بھی عملے کی بازیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہیلی کاپٹر عملے میں شامل 5 پاکستانی اور ایک روسی کو افغانستان سے پاکستان پہنچا دیا گیا ہے۔

واضح رہے 4 اگست کو پنجاب حکومت کا ہیلی کاپٹر ایم آئی 17  مرمت کے لیے روس جارہا تھا کہ اس دوران افغانستان کے صوبے لوگر میں ہیلی کاپٹر کو ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی اس دوران ہیلی کاپٹر تباہ ہوگیا لیکن عملہ محفوظ رہا جسے افغان طالبان نے اپنی تحویل میں لے کر بیان جاری کیا تھا کہ حالات سازگار ہوتے ہی عملے کی رہائی کردی جائے گی۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری