آل خلیفہ نے بحرین میں نماز جمعہ پر پابندی عائد کردی

آل خلیفہ نے بحرین میں نماز جمعہ پر پابندی عائد کردی

بحرین میں آل خلیفہ حکومت نے ایک بار پھر نماز جمعہ پرپابندی لگا کر لوگوں کو اس عظیم اجتماعی - سیاسی عبادت سے محروم کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے ''العالم نیوز'' کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آل خلیفہ نے جامع مسجد امام صادق (ع) میں چوتھی بار نماز جمعہ پڑھانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

اسی سلسلے میں بحرینی عوام نے ''منامہ'' شہر کے مغرب میں احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا ہے۔  

بحرینی شہریوں نے آل خلیفہ سے نماز جمعہ پر سے پابندی ہٹانے اور عوام پر ظلم و بربریت کے خاتمے کی اپیل کی ہے۔

شہریوں نے شیخ "عیسی قاسم" کی تصاویر والے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

بحرینی عوام نے مظاہرے کے دوران بین الاقوامی برادری کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے آل خلیفہ کی طرف سے جاری ظلم و بربریت کے خلاف کچھ نہیں کیا ہے اور خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری