وزیراعظم پاکستان نے یوم آزادی کو جد و جہد آزادی کشمیر کے نام کر دیا


وزیراعظم پاکستان نے یوم آزادی کو جد و جہد آزادی کشمیر کے نام کر دیا

وزیراعظم نواز شریف نے اس سال یوم آزادی کو کشمیر کے نام کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 1965ء کا وہ جذبہ آج بھی زندہ ہے جب پاکستان کی افواج اور عوام نے ایک ساتھ دشمن کا سامنا کیا تھا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، وزیراعظم نوازشریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان ہمیشہ قائم رہے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ آزادی کا حصول جتنا مشکل ہے اس کی حفاظت اس سے بھی زیادہ مشکل ہے۔

اس موقع پر انہوں نے شہدا کو یاد کرتے ہوئے ان کی پاکستان کے لئے دی ہوئی قربانیوں کو بھی سراہا۔

روزنامہ ایکسپریس کے مطابق، وزیراعظم نے کہا کہ یہ یوم آزادی اس وجہ سے بھی یاد گار ہے کہ ان دنوں مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا جذبہ اپنے عروج پر ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ اہل کشمیرکی نئی نسل نے ایک نئے جذبے کے ساتھ آزادی کا علم اٹھایا ہے۔  میں اس سال 14 اگست کو آزادی کشمیر کے نام کرتا ہوں اسے ان اہل کشمیر کے نام کرتا ہوں جنہوں نے ریاستی جبر کا مقابلہ کیا مگر آزادی کے جذبے کوزندہ رکھا۔

شہدا ئے پاکستان کا مقرر تذکرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ماہ اگست میں جہاں ہم قائداعظم اور تحریک پاکستان کے دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کو یاد کرتے ہیں وہاں ان شہدا کی یاد کے چراغ بھی ہمارے دلوں میں روشن ہو جاتے ہیں جو وطن کے لیے جان دے کر ہمیشہ کے لئے امر ہوگئے ہیں۔ آج ہم اپنے ان شہدا کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں جو اگر اپنا خون نہ دیتے تو وطن عزیز کی بقا اور سلامتی ممکن نہ ہوتی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم کا یہ پیغام اس وقت سامنے آیا ہے جب کشمیری مظلوم اپنی آزادی کے حصول کے لئے روزانہ بھارتی گولیوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔ اس موقع پر پاکستان کی جانب سے یہ بیان کشمیریوں کے زخموں کے لئے نہ صرف مرہم کے مترادف ہے بلکہ دنیا کے سامنے اس بات کی بھی  یقین دہانی ہے کہ جدو جہد آزادی میں مقبوضہ کشمیر کی عوام تنہا نہیں ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری