"پیشمرگہ فورسز" کی داعش کے خلاف تازہ فوجی کارروائی/"القیارہ" کے اطراف میں کئی دیہات آزاد


"پیشمرگہ فورسز" کی داعش کے خلاف تازہ فوجی کارروائی/"القیارہ" کے اطراف میں کئی دیہات آزاد

عراق میں "پیشمرگہ فورسز" نے کارروائی کرتے ہوئے "موصل" اور "الخارز" کے جنوب میں واقع کئی علاقوں کو داعش کے چنگل سے آزاد کرالیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے عراقی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پیشمرگہ فورسز نے موصل شہر کے اطراف میں ایک کارروائی کے دوران چار اہم دیہاتوں کو آزاد کرالیا ہے۔

ایک سکیورٹی اہلکار کا کہنا ہےکہ پیشمرگہ فورسز کی کارروائی میں ''مخمور'' اور''الخارز'' کے اطراف میں کئی دیہات جیسے ''حمید ہل''، ''قرقشہ''، ''ابزخ اور تاخ''  وحشی گروہ داعش کے چنگل سے آزاد ہوچکے ہیں۔

دوسری طرف عراقی فوج اور انسداد دہشت گردی کےادارے کے فورسز نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے'' عجبہ'' اور''زھلیلیہ'' نامی دو مزید دیہاتوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کراکے یہاں عراقی پرچم لہرایا ہے۔

واضح رہے کہ عراقی فورسز نے گزشتہ دنوں موصل کے جنوب میں واقع ''المریر''، ''البزاجله''، ''امام غربی'' اور ''الطالعة'' نامی علاقوں سے بھی داعش کو بے دخل کردیا تھا۔

ادھرعراق کے "بدر" آرگنائزیشن کے سربراہ "ہادی العامری" نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ بغداد اور موصل کی آزادی کی کارروائیوں میں امریکی فوجیوں کی شرکت کا مخالف ہے کیونکہ عراقی عوام نے جس طرح سے بیجی، فلوجہ اور قیارہ کو دہشتگردوں سے آزاد کرایا تھا اسی طرح وہ موصل کو بھی آزاد کرانے کی توانائی رکھتے ہیں۔

موصل کو آزاد کرانے کی مہم کا باقاعدہ آغاز پچھلے مہینے سے ہوا ہے جس کے نتیجے میں اب تک کئی علاقے دہشت گردوں سے آزاد ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ دہشت گرد ٹولے داعش نے 10جون 2014ء کو صوبہ نینواء کے دارالحکومت اور عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل پر کہ جو بغداد سے 400 کلومیٹر کے فاصلے پرواقع ہے، حملہ کرکے قبضہ کرلیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری