"ڈو مور" کا مطالبہ کرنے والا امریکہ، پاکستان کی تعریف کرنے پر مجبور


"ڈو مور" کا مطالبہ کرنے والا امریکہ، پاکستان کی تعریف کرنے پر مجبور

امریکی فضائیہ کے چیف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف پاک فضائیہ کا کردار اہم اور قابل تحسین ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، امریکہ نے بالآخر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے مثبت کردار کو تسلیم کر تے ہوئے  پاک فضائیہ کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مالک قرار دیا ہے۔ 

امت نیوز کے مطابق، امریکی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف جنرل "ڈپلوڈلی گولڈفن" نے  پاک فضائیہ کے سربراہ چیف مارشل "سہیل امان" سے ملاقات کی جس میں اہم  پیشہ ورانہ  اور باہم دلچسپی کے دوطرفہ امور پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر چیف مارشل سہیل امان نے ضرب عضب کے آپریشن میں پاک فضائیہ کے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی جبکہ سربراہ امریکی فضائیہ  نے یاد گار شہدا پر پھول چڑھا کر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

دنیا پر یہ حقیقت روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ امریکہ ڈو مور کا مطالبہ کرے یا نہ کرے، پاکستان خطے میں قیام امن کے حوالے سے اپنی اہمیت اور ذمہ داریوں سے بخوبی واقف ہے اور ہمیشہ دہشتگردی کے خلاف اپنی تمام تر قوت کے ساتھ پیش پیش رہا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری