کشمیر میں بھارتی یوم آزادی کے موقع پر مسلح افراد کا حملہ/ 10 پولیس اہلکار زخمی


کشمیر میں بھارتی یوم آزادی کے موقع پر مسلح افراد کا حملہ/ 10 پولیس اہلکار زخمی

کشمیر کے دارالحکومت "سری نگر" میں بھارتی پولیس پر حملہ اس وقت ہوا جب نئی دہلی میں وزیراعظم "نریندر مودی" یوم آزادی کے موقع پر عوام سے خطاب کر رہے تھے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، سری نگر میں نامعلوم  مسلح افراد نے حملہ کر کے 10 بھارتی پولیس اہلکاروں کو زخمی کر دیا ہے۔

پاکستان ٹو ڈے نے بھارت کے سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ترجمان "بہویش چوہدری" کے حوالے سے لکھا ہے کہ بھارتی پلیس ایلکار نامعلوم افراد کی جانب سے دو الگ الگ حملوں میں زخمی ہو گئے ہیں۔

ایک اور بھارتی سیکیورٹی افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ ابھی تک جاری ہے جبکہ ان افراد کی تعداد سے متعلق فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

اسپٹنک نیوز کے مطابق، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے بعد بھارتی سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور کچھ دیر تک دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔

یاد رہے کہ جموں کشمیر میں پچھلے ہفتے بھی نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے کئے گئے ایک حملے میں انڈین بارڈر سیکیورٹی کے 3 فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری