آزاد کشمیر میں باراتیوں سے بھری بس حادثے کا شکار/ 20 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

خبر کا کوڈ: 1158606 خدمت: پاکستان
کشمیر بس

باراتیوں کی بس "ہجیرہ" جارہی تھی کہ "جنجال ہل" موڑ کے قریب بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، باراتیوں کی بس میں 60 افراد سوار تھے، جن میں سے  20 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ 

مقامی افراد نے ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا اور زخمیوں  کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جاری ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق، بیشتر افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری