ترک عوام کی جانب سے حمایت پر فخر ہے/ مستقبل میں قیام امن کیلئے مزید تعاون کرینگے


ترک عوام کی جانب سے حمایت پر فخر ہے/ مستقبل میں قیام امن کیلئے مزید تعاون کرینگے

ایرانی وزیر خارجہ نے ٹویٹر پر مستقبل میں قیام امن کیلئے ترکی کے ساتھ مزید تعاون کا عندیہ دیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف'' نے اپنے ٹویٹر صفحے پر لکھا ہے کہ مجھے ترکی کے بہادر بھائی بہنوں کی حمایت کرنے پر فخر ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ایران اور ترکی کے درمیان مستقبل میں جمہوریت اور امن کی حمایت میں مزید تعاون کے امکانات ہیں۔

یاد رہے کہ محمد جواد ظریف نے حال ہی میں ترکی کا دورہ کرکے اس ملک کے حکام سے جمہوریت کے استحکام سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری