ایران کی لبنان کو 33 روزہ جنگ کی کامیابی کے سالگرہ پر مبارک باد


ایران کی لبنان کو 33 روزہ جنگ کی کامیابی کے سالگرہ پر مبارک باد

ایرانی وزیر خارجہ نے 33 روزہ جنگ کی کامیابی کی سالگرہ کے موقع پر ایک خصوصی پیغام کے ذریعے لبنان کے وزیر خارجہ "جبران باسیل" اور حزب اللہ کے سربراہ "سید حسن نصراللہ" کو مبارک باد دی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ اور لبنان کے وزیر خارجہ ''جبران باسیل'' کے نام الگ الگ پیغامات ارسال کئے ہیں جن کا متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

لبنان کے امورخارجہ اور مھاجرین کے وزیر، جناب آقائے جبران باسیل

میری طرف سے 33 روزہ جنگ کی عظیم کامیابی کی سالگرہ کے موقع پر تبریک اور تہنیت قبول فرمائیں۔

یہ عظیم اور ناقابل فراموش واقعہ لبنان کی تمام سیاسی جماعتیں اور دینی مکاتب فکر سمیت پوری لبنانی قوم کے اتحاد اور ثابت قدمی کا نتیجہ ہے، یہ فتح ہمدردی اور ایک دوسرے کی مدد کی وجہ سے حاصل ہوئی جو کہ لبنان اور علاقائی قوموں کے لئے بڑی فخر کی بات ہے۔

جناب عالی کی کامیابی، لبنان کی حکومت اور ملت کی سر بلندی کے لئے اللہ پاک کے حضور دعا گو ہوں۔

والسلام محمدجواد ظریف

سید حسن نصراللہ کو ارسال شدہ پیغام کا متن:

بسم الله الرحمن الرحیم

حزب اللہ کے معزز سیکرٹری جنرل حضرت حجت الاسلام و المسلمین جناب آقای سید حسن نصرالله

33روزہ جنگ کی عظیم کامیابی، بہادر مجاہدین کی بے دریغ قربانیوں، لگن، طاقت، عزم اور اللہ تعالی کی مدد سے تمام آزاد اندیش اقوام اور ملتوں کے لئے باعث فخر ہے۔ اس عظیم کامیابی کی سالگرہ کے موقع پر میری طرف سے تبریک اور تہنیت قبول فرمائیں۔

جناب عالی کی کامیابی، لبنان کی حکومت اور ملت کی سر بلندی کے لئے اللہ پاک کے حضور دعا گو ہوں۔

والسلام محمدجواد ظریف

واضح رہے کہ اسرائیل کو 2000ء میں لبنانی استقامت کے ہاتھوں سنگین شکست کھانا پڑی تھی جس کی وجہ سے صیہونی حکومت نے جنوبی لبنان سے پسپائی اختیار کی تھی-

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری