مقبوضہ کشمیر میں پر تشدد واقعات پرتشویش ہے، امریکی محکمہ خارجہ


مقبوضہ کشمیر میں پر تشدد واقعات پرتشویش ہے، امریکی محکمہ خارجہ

مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے تمام مثبت اقدامات کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان نے اس علاقے میں بھارتی فورسز کی جانب سے پر تشدد واقعات پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان "الزبتھ ٹروڈو" نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیر سے متعلق ہمارے مؤقف میں تبدیلی نہیں آئی ہے۔ دونوں ممالک کو مل کر مسئلہ کشمیر کا حل نکالنا ہے۔

انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری پر تشدد کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے تاہم اس معاملے کے پر امن حل کے لیے تمام فریقین کو مل کر کوشش کرنا ہوگی۔

واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان الزبتھ ٹروڈو نے بھارتی وزیر اعظم "نریندر مودی" کے گذشتہ روز دئیے گئے پاکستان سے متعلق بیان پر تبصرے سے گریز کیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ سمیت مغربی ممالک خطے میں اپنے مفادات کی خاطر کشمیر بحران کے حل کے خواہاں نہیں اور ہمیشہ کے لئے کسی نہ کسی طریقے سے پاک - بھارت تعلقات میں کشیدگی پیدا کرنے کی کوششیں کرتے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری