کویت کا 9 ایرانی شہریوں کو گرفتار کرنے کا دعوی


کویت کا 9 ایرانی شہریوں کو گرفتار کرنے کا دعوی

کویتی اخبار نے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سےلکھا ہے کہ ایران سے تعلق رکھنے والے 9 افراد کو کویت کے سکیورٹی فورسز نے اس وقت گرفتار کیا جب وہ اس ملک کے سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کررہےتھے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے کویتی روزنامہ ''القبس'' کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اس ملک کی سکیورٹی فورسز نے ایران کے 9 باشندوں کو کویت کے سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے کی جرم میں گرفتار کرلیا ہے۔

القبس کی رپورٹ کے مطابق، ایک ایرانی شہری کویتی فورسز کے ہاتھوں پاؤں پر گولی لگنے سے زخمی بھی ہوا ہے۔

اخبار نے دعوی کیا ہے کہ ایرانیوں کے ساتھ ''النوخد'' نامی ایک کویتی شہری بھی شامل تھا۔

کویتی سکیورٹی ذرائع کے مطابق، تمام افراد کویتی تحقیقاتی حکام کے حوالے کردئے گئے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری