چین نے سی پیک منصوبے پر بھارتی اعتراضات مسترد کر دئے


چین نے سی پیک منصوبے پر بھارتی اعتراضات مسترد کر دئے

دورہ بھارت کے دوران چینی وزیر خارجہ نے سی پیک منصوبے، این ایس جی اور مسعود اظہر کے مسئلے پر بھارتی تحفظات اور اعتراضات مسترد کر دئے ہیں۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، چینی وزیر خارجہ وینگ یی نے دورہ ہندوستان میں اپنے بھارتی ہم منصب کے سی پیک منصوبے، این ایس جی اور جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کے معاملات سے متعلق  تمام اعتراضات پر کورا جواب دے دیا ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے دورہ بھارت کے دوران وزیر خارجہ سشما سوراج کے تحفظات کو تحمل سے سنا تاہم انھیں یکسر مسترد کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک - چین راہداری منصوبہ کسی بھی ملک کے خلاف نہیں ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ  مسعود اظہر کےمعاملے میں  بھارتی حکومت کو پاکستان سے بات کرنی چاہئے۔

وینگ یی نے وضاحت کی کہ جہاں تک این ایس جی کی رکنیت کا تعلق ہے، بھارت نے ابھی تک ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے پردستخط نہیں کئے، اس لئے اس کا  این ایس جی کا رکن بننا خارج از امکان ہے۔

واضح رہے کہ سیاسی مبصرین کی جانب سے چینی وزیر خارجہ کے دورہ بھارت کے دوران ہندوستان کو مذکورہ نکات اٹھانے پر تنقید کا سامنا ہے جبکہ بعض ماہرین سیاست نے بھارت کے اس عمل کو سفارتی اداب کے خلاف قرار دیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری