پاکستان اور اسکے منفرد اعزازات


پاکستان اور اسکے منفرد اعزازات

دنیا بھر میں پاکستان کی تہذیب، تمدن، جغرافیے اور ایک منفرد مقام کے اعتبار سے معلومات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں تاہم بہت سی ایسی معلومات جو موجودہ دور کے تیز رفتار میڈیا پراپیگنڈے کی وجہ سے دنیا بھر میں غلط انداز سے پیش کئے جاتے ہیں یا بالکل پیش ہی نہیں کئے جاتے، کو تسنیم نیوز کی ٹیم اپنے قارئین کی خدمت میں پیش کرتے ہیں۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے رپورٹر اور کالم نگار حافظ مسعود چوہدری نے پاکستان سے متعلق اہم معلومات اکھٹی کرکے قارئین کی خدمت میں پیش کی ہیں جس کا متن درج ذیل ہے:

  • پاکستان اسلامی دنیا کا پہلا اور واحد نیوکلیئر ہتھیار رکھنے والا ملک ہے۔
  • پاکستانی قومی ترانہ کی دھن دنیا کی تین سب سے بہترین دھنوں میں پہلے نمبر پر ہے۔
  • دنیا کا چوتھا سب سے بڑا براڈ بینڈ انٹرنیٹ سسٹم پاکستان میں ہے۔
  • پاکستان کے پاس دنیا کی چھٹی سب سے بڑی فوج موجود ہے۔
  • ایئر کموڈور محمد محمود عالم نے ایک منٹ میں پانچ جبکہ پہلے تیس سیکنڈ میں چار ہندوستانی طیارے مار گرائے جو کہ آج بھی ایک ورلڈ ریکارڈ ہے۔
  • پچھلے پانچ سالوں میں پاکستان میں پڑھے لکھے لوگوں کی تعداد میں دو سو پچاس فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ پوری دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔
  • پاکستان کو برکس کی جانب سے نیکسٹ ایلیون یعنی این گیارہ میں شامل کیا گیا ہے جس کا کہنا ہے کہ پاکستان اکیسویں صدی میں دنیا کی گیارہ سب سےتیزی سے بڑی معیشتوں میں تبدیل ہونے والے ممالک میں سے ایک ہے۔
  • دنیا کی دوسری سب سے اونچی پہاڑی چوٹی کے ٹو اور نویں سب سے اونچی پہاڑی چوٹی نانگا پربت پاکستان میں واقع ہے۔
  • دنیا کے سب سے چھوٹے مائکروسافٹ انجینئر عارفہ کریم اور بابر اقبال پاکستان سے ہیں. یاد رہے کہ جس وقت سرٹیفکیشن حاصل کی اس وقت عارفہ کریم کی عمر آٹھ سال اور بابر اقبال کی عمر چھ سال چھ ماہ کی تھی۔ عارفہ کریم بارہ سال کی عمر میں اس جہان فانی سے کوچ کرگئی اور آج ہمارے درمیان نہیں. انکے نام سے آج عارفہ کریم ٹیکنالوجی پارک منسوب ہے جس میں یونیورسٹی اور مختلف تعلیمی و فنی ادارے سرگرم عمل ہیں۔
  • پاکستان دنیا کا چھٹا سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے .
  • پاکستان میں ساٹھ علاقائی زبانیں بولی، لکھی اور سمجھی جاتی ہیں۔
  • پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ مسلمانوں کے دیس میں دوسرے نمبر پر ہے۔
  • پاکستان دنیا میں دوسرا سب سے زیادہ شیعہ مسلک سے وابستہ مسلمانوں کا دیس ہے۔
  • تربیلا ڈیم دنیا کا سب سے بڑا لینڈ فل ڈیم ہے جبکہ یہ دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ڈیم ہے۔
  • پاکستان میں دنیا کی سب سے بڑی ایمبولینس سروس ایدھی فاؤنڈیشن کے تحت چل رہی ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل ہی عبد الستار ایدھی اس دنیا فانی سے کوچ کر گئے ہیں اور اس وقت انکی بیوہ بلقیس ایدھی انکے مشن کو آگے لے کر بڑھ رہی ہیں۔ دنیا کا سب سے بڑا وائرلیس کمیونیکیشن نیٹ ورک فار ایمبولینس سروس بھی ایدھی فاؤنڈیشن کے تحت ہی کام کر رہا ہے۔
  • دنیا کے سب سے چھوٹے سول جج محمد الیاس کا تعلق بھی پاکستان سے ہے۔
  • ایشیا کا سب سے اونچا ریلوے اسٹیشن پاکستان میں ہے۔
  • دنیا کا سب سے پہلا کمپیوٹر وائرس بنانے کا اعزاز پاکستان کے دو بھائیوں کے پاس ہے۔
  • پاکستان دنیا کا ساتواں سب سے زیادہ سائنٹسٹ اور انجینئر رکھنے والا ملک ہے۔
  • پاکستانی ایئر فورس پائلٹ پوری دنیا میں اپنی پیشہ وارانہ قابلیت کی بناء پر ممتاز ہیں۔
  • دنیا کا سب سے گہرا سمندری پورٹ گوادر پاکستان کا حصہ ہے۔
  • پوری دنیا میں استعمال کئے جانے والے فٹ بال کا پچاس فیصد پاکستان فراہم کرتا ہے۔ ورلڈ کپ اور اولمپک میں بھی پاکستانی فٹ بال ہی اپنی خدمات فراہم کرتا ہے۔
  • پاکستان قدیم ترین تہذیب انڈس ویلی اور موہنجو داڑو رکھتا ہے. یہاں سے ملنے والے آثار پانچ ہزار ق. م. تک پرانے بتائے جاتے ہیں۔
  • قراقرم ہائی وے جو کہ چین اور پاکستان کو آپس میں ملاتی ہے پوری دنیا میں سب سے اونچی پیوڈ سڑک ہے۔
  • کھیوڑہ سالٹ مائن دنیا کی دوسری سب سے بڑی نمک کی کان ہے۔
  • دنیا کا سب سے اونچا پولو گراؤنڈ شندور ٹاپ پر ہے جس کی اونچائی سینتیس سو میٹر ہے۔
  • دنیا کا سب سے بڑا نہری نظام پاکستان کے پاس ہے۔
  • 1994ء میں پاکستان پہلا ملک بنا جس نے ایک ہی سال میں چار مختلف کھیلوں کے ورلڈ کپ کی میزبانی کی۔ کرکٹ، ہاکی، اسکواش اور اسنوکر۔
  • پاکستان کے پاس دنیا کی صف اول کی میزائل ٹیکنالوجی ہے جو کہ زیادہ تر اپنی مدد آپ کے تحت وجود میں آئی ہے۔
  • پاکستانی صحرا دنیا کے سب سے بڑے صحراؤں میں سے ایک ہیں۔
  • پاکستان نے اپنے جیٹ طیارے اپنی دفاعی ضروریات کے پیش نظر تیار کئے ہیں جنہیں دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
  • پاکستان پوری دنیا میں آلات جراحی ایکسپورٹ کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔
  • پاکستانی طلباء نے کیمبرج کے اے لیول اور او لیول کے امتحانات میں ریکارڈ قائم کئے جنہیں ابھی بھی توڑا جانا باقی ہے۔
  • انسٹیٹیوٹ آف یورپیئن بزنس ایڈمنسٹریشن کے ایک سو پچیس ممالک کے لوگوں پر کئے جانے والے ٹیسٹ کے مطابق پاکستانی دماغ چوتھے نمبر پر ہیں۔

امید کرتا ہوں کہ فراہم کردہ معلومات آپ کے لئے نئی ہونے کے ساتھ ساتھ باعث فخر بھی ہوں گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری