ایران - مصر مشترکہ تعاون خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنے میں مددگار


ایران - مصر مشترکہ تعاون خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنے میں مددگار

بین الاقوامی امور میں اسپیکر کے خصوصی معاون نے تہران میں موجود مصری مفادات کی حفاظت کرنے والے دفتر کے سربراہ سے ملاقات میں کہا کہ ایران - مصر مشترکہ تعاون خطے میں موجود کشیدگی کو کم کرنےمیں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے معاون خصوصی برائے بین الاقوامی امور ''حسین امیرعبداللهیان'' نے تہران میں مصری مفادات سیکشن کے سربراہ سے ایک ملاقات میں کہا کہ ایران اور مصر مشترکہ تعاون کے ذریعے  خطے میں موجود کشیدگی کو کم کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور مصر کے درمیان تعلقات اچھے ہیں مصر اور اس کے عوام ثقافتی پس منظرکے علاوہ تاریخی، مذہبی اور تہذیب کے لحاظ سے قدیم وراثت کے حامل اور قابل تحسین ہیں۔

امیرعبداللهیان نے اس ملاقات کی ابتداء میں مذکورہ دفتر کے سربراہ کی ملازمتی مدت ختم ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی ڈپلومیسی ،علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ترقی اور باہمی مفاہمت میں نہایت موثرواقع ہوتی ہے۔

امیرعبداللهیان نے اس سلسے میں ایرانی پارلیمنٹ کی طرف سے مصر سیمت مختلف ممالک کے ساتھ دوستی گروہ تشکیل دینے کی خبر بھی دی۔

انہوں نے خطے کے حالیہ حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور مصر مشترکہ تعاون  کے ذریعے خطے میں موجود کشیدگی کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

امیرعبداللهیان نے امریکی صدارتی انتخابات اور اس ملک کی خطے کے مسائل میں عجولانہ حکمت عملی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے خطے کی حالات کو ہوشیاری کے ساتھ حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے ملاقات کے آخر میں مصری نمائندے کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔

میں نے ایران اور مصر کو ایک دوسرے کے قریب کرنے کی کوشش کی

تہران میں مصری مفادات سیکشن کے سربراہ "خالد عمارہ،" نے کہا کہ میں نے ایران میں نہایت اچھا وقت گزارا ہے انہوں نے ملازمت کے دوران کی اچھی یادوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ سے ایران اور مصر کو ایک دوسرے سے قریب کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔

انہوں نے خطے میں انقلاب اسلامی ایران کے اقتدار کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ دونوں ممالک کے حکام خطے کے مسائل کو باہمی مشاورت سے حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، مصر اور ایران ایک دوسرے سے مشاورت کے ذریعے خطے میں نہایت اچھے انداز میں اثر انداز واقع ہوسکتے ہیں۔

مصری مفادات سیکشن کے سربراہ نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ ایران اور مصر پارلیمانی سطح پر تعلقات کو مزید مستحکم بنائیں گے۔

انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور باہمی روابط کے بارے میں اطمینان کا اظہار کیا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری