ایران کا خیبر پختونخوا میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا عندیہ


ایران کا خیبر پختونخوا میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا عندیہ

پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے صوبہ خیبر پختونخواہ میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے صوبہ خیبر پختونخواہ میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے پر دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، گذشتہ روز ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات کی جس میں باہم دلچسپی کے دو طرفہ امور پر بات چیت کی گئی۔

اس ملاقات کے موقع پر وزیراعلیٰ نے ایرانی سفیر کو صوبہ خیبر پختونخواہ میں سرمایہ کاری کرنے والے اداروں کو دی جانے والی سہولیات اور مراعات کے بارے میں بتایا جن کو سراہتے ہوئے ایرانی سفیر نے نہ صرف ان پر اطمینان کا اظہار کیا بلکہ صوبے میں  مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کرنے پر بھی دلچسپی کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق، ایرانی سفیر نے ہائیڈرل پاور جنریشن اور سیاحت کے ساتھ ساتھ صوبے کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر و ترقی میں بھی سرمایہ کاری کرنے کا یقین دلایا۔

ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کی صوبے میں سرمایہ کاری کرنے پر دلچسپی کو نہایت خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے جو اپنے اندر پاکستان کے لئے دہرا فائدہ سمیٹے ہوئے ہے۔

اس سرمایہ کاری سے جہاں پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی وہیں پاک - ایران تعلقات میں بھی مزید قربت اور بہتری آئے گی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری