صومالیہ خودکش دھماکوں میں 20 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

صومالیہ میں دو خود کش کار بم دھماکوں کے باعث دونوں حملہ آوروں سمیت 20 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

صومالیہ خودکش دھماکوں میں 20 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دہشتگرد نے بارود سے بھرے ٹرک کو ایک عمارت سے ٹکرا دیا جس سے کئی افراد ہلاک اور  زخمی ہو گئے۔

دھماکے کے بعد زخمیوں کی امداد کرنے جائے وقوعہ پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی جبکہ اس دوران قریبی کار میں ایک اور خودکش دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق، ہلاک ہونے والوں میں ایک مقامی پولیس کمانڈر اور اس کا نائب بھی شامل ہے۔

دھماکوں کی نویت اس قدر شدید تھی کہ قریبی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی صومالی دارالحکومت موغادیشو میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نزدیک دوکار بم دھماکے ہوئے تھے۔

ان بم دھماکوں میں تیرہ افراد ہلاک اور بہت سے زخمی ہو گئے تھے۔

دونوں بم دھماکوں کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم الشباب نے قبول کر لی ہے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری