ایران کا اپنی قومی زبان کو خالص رکھنے کا عزم


ایران کا اپنی قومی زبان کو خالص رکھنے کا عزم

ایران کے سرکاری ادارے نے اپنی قومی زبان فارسی میں دیگر زبانوں کے الفاظ شامل نہ ہونے کی تجاویز پیش کیں۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، اپنی سرکاری زبان کو خالص رکھنے کے لئے ایران کے سرکاری ادارے نے عملی اقدامات تجویز کیے ہیں۔

خبررساں ادارے جیو نیوز کے مطابق، ایرانی حکومت نے ملکی زبان و ادب کے نگران ادارے کو واضح ہدایات دی ہیں کہ فارسی زبان کو غیر ملکی زبانوں کے الفاظ اور اصطلاحات کے اثرات سے محفوظ رکھا جائے۔ 

تفصیلات کے مطابق، ایران کے سرکاری ادارے نے قومی زبان میں دیگر زبانوں، بالخصوص انگریزی الفاظ اور اصطلاحات  کی مقبولیت روکنے کے لیے کئی عملی اقدامات تجویز کئے ہیں۔

واضح رہے کہ فارسی زبان و ادب کا سرکاری ادارہ رضا شاہ پہلوی نے 1920ء میں بنایا تھا۔

اس ادارے کا مقصد روزمرہ زندگی میں شامل ہونے والے فرانسیسی اور عربی الفاظ اور اصطلاحات کے استعمال کو ختم کر کے ان کی جگہ فارسی کے الفاظ اور اصطلاحات کے استعمال کو یقینی بنانا تھا۔

تاہم اب بھی ایرانی غیر ملکی زبان کے چند الفاظ کا استعمال کر رہے ہیں جن میں سے ایک لفظ "مرسی" کا مطلب "شکریہ" ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری