ایران پاکستانی آم کا دوسرا بڑا خریدار بن گیا


ایران پاکستانی آم کا دوسرا بڑا خریدار بن گیا

آموں کے رواں موسم میں اگست کے وسط تک پاکستان سے ایران کو 15 ہزار ٹن سے زائد آم برآمد کیے جاچکے ہیں۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، پاکستان دنیا کے بہترین آم پیدا کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے۔

گذشتہ فصل میں پاکستان نے تقریبا 12 ہزار ٹن آم ایران برآمد کیا تھا۔

روزنامہ ایکسپریس نے خبر دی ہے کہ پاکستانی آم کی سب سے بڑی منڈی متحدہ عرب امارات ہے جہاں اس سال ماہ اگست کے وسط تک 40 ہزار ٹن سے زائد آم برآمد کر دیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، پاکستانی آم کی تیسری بڑی کھپت 6 ہزار 700 ٹن کے ساتھ عمان میں ہے۔

آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے ملک چین کو پاکستان نے صرف 4.23 ٹن آم برآمد کئے ہیں۔

اعلیٰ قیمت کے لحاظ سے پاکستان کے لئے سب سے پرکشش منڈی جاپان ہے تاہم گذشتہ سال جاپان کو محض 47 ٹن آم برآمد کیا گیا تھا۔ 

ذرائع کے مطابق، اس سال بحرین، بنگلہ دیش، امریکہ، کینیڈا، چین، ہانگ کانگ، کویت، ملائیشیا، مالدیپ اور ہالینڈ کو پاکستانی آم کی برآمد میں کمی واقع ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے لئے اس سال پھلوں کے بادشاہ آم کی برآمد کے لئے ایک لاکھ ٹن کا ہدف مقرر کیا گیا تھا جس کا 80 فیصد حصہ رواں ماہ کے وسط تک پورا کیا جا چکا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری