پاکستانی سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی لگانے کا فیصلہ


پاکستانی سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی لگانے کا فیصلہ

بھارتی حکومت کے پاکستان مخالف بیانات اور منفی رویے کے پیش نظر ملک بھر کے سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے پاکستانی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کشمیر میں رونما ہونے والے واقعات کے بعد دونوں ممالک کے حکمرانوں نے ایک دوسرے کےخلاف سخت بیان دئے ہیں جس کے نتیجے میں تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں اور حکومت

پاکستان نے ہر سطح پر سخت مؤقف اپنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہندوستانی فلموں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، پاکستان کے تمام سینما گھروں کو تحریری طور پر اس فیصلے سے آگاہ کیا جائے گا۔

ہندوستانی فلموں پر پاکستانی سینما گھروں میں اس سے پہلے بھی پابندیاں لگائی گئیں ہیں۔

لیکن سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی حکومت نے پابندی اٹھالی تھی۔

یاد رہے8جولائی کو تحریک آزادی کے جوان رہنما برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری مظاہرین پر بدترین ظلم جاری ہے۔ سفاکانہ اور پر تشدد کارروائیوں کے دوران قابض بھارتی فوج نے صرف گذشتہ ایک ماہ کے دوران 89 کشمیریوں کو شہید اور بچوں اور عورتوں سمیت ہزاروں افراد کو زخمی کر دیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری