ایرانی سیکیورٹی کونسل کے سربراہ آج ہندوستان کا دورہ کریں گے


ایرانی سیکیورٹی کونسل کے سربراہ آج ہندوستان کا دورہ کریں گے

ایرانی قومی سلامتی کے سربراہ اپنے دو روزہ دورے پر ہندوستان روانہ ہو گئے ہیں۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، ایرانی سیکیورٹی کونسل کے سربرای علی شمخانی جو کہ مقام معظم رہبری کے نمائندے بھی ہیں، اپنے دو روزہ بھارتی دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، یہ دو روزہ دورہ دونوں ممالک کے سیکیورٹی ایجنسیوں کے درمیان تعاون کے فریم ورک کے سلسلے میں کیا جا رہا ہے۔

وائس ایڈمرل علی شمخانی اس دورے کے دوران وزیراعظم نریندر مودی، اعلی سیاسی حکام اور اپنے بھارتی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔

ایرانی سیکیورٹی کونسل کے سربراہ ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، سیاسی و سیکیورٹی پیش رفت اور خطے اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ایرانی سیکیورٹی کونسل کے سربراہ ایک ایسے وقت میں  ہندوستان کا دورہ کر رہے ہیں کہ پاکستانی قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ عرصہ پہلے ایران کا دورہ کر چکے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری