مقبوضہ وادی میں نافذ کرفیو کو 50 روز مکمل ہو گئے

مقبوضہ وادی میں نافذ کرفیو کو 50 روز مکمل ہو گئے

مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کے دیگر مظالم کے ساتھ ساتھ کرفیو کو نافذ ہوئے 50 روز ہو گئے ہیں.

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، 50 روز سے نافذ کرفیو کی بدولت شہریوں کو نہ صرف خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے بلکہ مسلسل کشیدگی کی وجہ سے شہری سخت ذہنی اذیت کا بھی شکار ہیں۔

اسکول بند ہونے کی وجہ سے بچوں کی پڑھائی بھی شدید متأثر ہو رہی ہے۔

خبررساں ادارے جیو نیوز کے مطابق، حریت کانفرنس کی اپیل پر یکم ستمبر تک احتجاج جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ حریت پسند لیڈر برہان وانی کی بھارتی فوج کے ہاتھوں شہادت کے بعد وادی کے حالات نہایت کشیدہ ہیں۔ کشمیری شہری اپنے حق خوداردیت کے لئے مسلسل احتجاج کر رہے ہیں جبکہ بھارتی فوج اس احتجاج کو کچلنے کے لئے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کرکے پرتشدد کارروائیاں کر رہی ہے۔

جس کی وجہ سے 8 جولائی سے اب تک کم از کم 90 کشمیری شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری