پاکستان نے پاک افغان سرحد پر لینڈ پورٹ بنانے کا اعلان کردیا


پاکستان نے پاک افغان سرحد پر لینڈ پورٹ بنانے کا اعلان کردیا

وفاقی وزیر صنعت و تجارت خرم دستگیر نے پاک افغان سرحد پر طورخم اور چمن کے مقامات پرلینڈ پورٹ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، خیبر پختونخوا کے ایوان صنعت و تجارت میں خطاب کے دوران وفاقی وزیر صنعت و تجارت خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ لینڈ پورٹ کے قیام سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت میں آسانی ہوگی۔

ڈان نیوز نے ان کے بیان سے نقل کیا ہے کہ 2 سال قبل افغانستان کو ترجیحی تجارت کی پیشکش کرچکے ہیں لیکن تاحال کابل حکومت کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا ہے۔

ملک میں توانائی بحران کے حوالے سے وفاقی وزیر صنعت و تجارت کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران ملک میں توانائی کے بحران میں کمی آئی ہے۔

اسٹریٹیجک ڈویلپمنٹ پالیسی کے نفاذ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی یکم ستمبر سے نافذ العمل ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ پاک افغان تعلقات عرصے سے کشیدگی کے شکار ہیں جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان تجارت پر گہرا اثر پڑا ہے۔

حالیہ واقعات کے پیش نظر، افغان شہریوں کی جانب سے باب دوستی پر پاکستانی پرچم نذرآتش کرنے کی وجہ سے چمن بارڈر تقریبا دو ہفتے تک بند رہی جبکہ پاکستانی حکام نے آج ہی اس سرحد کو کھولنے کا حکم جاری کیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری