امام خامنہ ای کی جانب سے خاندانی پالیسی سے متعلق 16 نکات کے اجرا کا حکم


امام خامنہ ای کی جانب سے خاندانی پالیسی سے متعلق 16 نکات کے اجرا کا حکم

رهبر معظم انقلاب اسلامی نے خاندانی پالیسیوں کے اہم نکات جو تشخیص مصلحت نظام کونسل کے ساتھ مشاورت کے بعد منظور ہوئے ہیں، کو باقاعدہ طور پر اجرا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

خبر رساں اداے تسنیم نے رہبر معظم انقلاب کی ویب سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ رهبر معظم انقلاب اسلامی ایران حضرت آیت‌الله خامنه‌ای نےخاندانی پالیسیوں سے متعلق آئین کے آرٹیکل 110 کا پہلا بند جو تشخیص مصلحت نظام کونسل کے ساتھ مشاورت کے بعد منظور ہوا ہے، کو با باقاعدہ طور پر اجرا کرنے کا حکم دیا ہے۔

معاشرے میں اہم ترین اور اصلی رکن، گھرانے اور خاندان کا بہترین طریقے سے تشکیل دینا ہے اور یہی انسانوں، قبیلوں اور امتوں کی خوشبختی اور بدبختی کا سبب بنتا ہے۔

اسی لیے اسلام نے خصوصی طور پر گھرانے اور خاندان کی سلامتی، پیش رفت اور انسانی تربیت کی طرف توجہ دلائی ہے۔

گھرانے اور خاندان کا ملکی اقتدار اور طاقت میں ایک اہم کردار ہوتا ہے لہذا خاندانی پالیسیوں کو انقلاب اسلامی کی امنگوں کے سمت ہی مرکوز کرنا چاہئے۔

تشخیص مصلحت نظام کونسل کی جانب سے خاندانی پالیسی سے متعلق منظور شدہ 16 قوانین قارئین کی خدمت میں جلد ہی پیش کئے جائیں گے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری