اردغان نے ترک - اسرائیل تعلقات بحالی سے متعلق قرارداد کی منظوری دیدی


اردغان نے ترک - اسرائیل تعلقات بحالی سے متعلق قرارداد کی منظوری دیدی

اردغان نےاسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لئے مجوزہ قوانین کی منظوری دیدی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے  العھد کے حوالے سے بتایا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردغان اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے سے متعلق سمیت مختلف قوانین پردستخط کئے ہیں۔

ترک پارلیمان نے 20 اگست  2016ء کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے حق میں ووٹ دیا تھا اور اس طرح اس معاہدے کی منظوری سے دونوں ملکوں کےدرمیان چھ سال سےمنقطع تعلقات بحال ہوگئے۔

ترکی اور اسرائیل رواں سال جون کے مہینے میں تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ایک معاہدے تک پہنچ گئے تھے۔

ترک – اسرائیل تعلقات عرصہ پہلے غزہ کی پٹی کے لئے انسانی امداد لے جانے والے جہاز پر اسرائیل کے فوجی حملے اور 10 ترک شہریوں کی ہلاکت کی وجہ سے کشیدہ ہوگئے تھے۔

ترک پارلیمنٹ کے سامنے پیش کئے گئے معاہدے کی بنیاد پر معاہدے کی حتمی منظوری کے بعد 25 دن کے اندر اسرائیل 20 $ ملین ڈالرمعاوضہ ترکی کو ادا کرے گا جبکہ وہ اسرائیلی کمانڈوز جنہوں نے حملے میں حصہ لیا، نوکری سے برطرف کردیئے جائیں گے۔

اسرائیلی کابینہ نے بھی جون میں مسودے کی منظوری دے دی تھی.

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری