میاں صاحب ہمارے سوالات کا جواب دیں ورنہ عید کے بعد رائیونڈ کا رخ کریں گے، عمران خان

خبر کا کوڈ: 1177559 خدمت: پاکستان
عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےاپنے خطاب میں کہا کہ اگر میاں صاحب نے چار سوالوں کو جواب نہ دئے تو عید کے بعد ہمارا رخ رائیونڈ کی طرف ہوگا۔

تسنیم نیوز کے مطابق، لاہور میں  جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما عمران خان نے میاں نواز شریف کے لئے چار سوالات رکھے ہیں اور کہا ہے کہ اگر ان کے جوابات نہ ملے تو تحریک انصاف عید کے بعد رائیونڈ جا کر احتجاج کرے گی۔

خبررساں ادارے سما نیوز کے مطابق، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور میں نکلنے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کے سامنے 4 سوالات رکھے ہیں اور ان کا جواب نہ ملنے کی صورت میں اپنے احتجاج اور ریلی کا رخ عید کے بعد رائیونڈ  کی جانب موڑنے کا اعلان کیا ہے۔
عمران خان نے کارکنوں سے اپنے خطاب میں نواز شریف سے پوچھا کہ  اگر لندن اپارٹمنٹ  جائز پیسوں سے خریدا گیا ہےتو اس کے لیٹر کی  دستخط ہوئی نقل دکھا دیں۔

دوسرا سوال یہ تھا کہ یہ اپارٹمنٹ خریدنے کے لئے پیسے کہاں سے آئے؟

اگلا سوال تھا کہ یہ پیسہ ملک سے باہرکیسے گیا؟

آخری سوال یہ کہ جس پیسے سے اپارٹمنٹ خریدا گیا آیا اس کا ٹیکس دیا تھا؟

عمران خان نے اپنے خطاب میں وزیراعظم کو مقرر کرپشن کا بادشاہ کہہ کر پکارا اور سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے کیونکہ ان کے ملک سے فرار ہونے کا اندیشہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس ملک میں بدعنوانیت ہو وہاں غیر ملکی سرمایہ کاری نہیں آتی۔

وہ لاہور میں نکلنے والی ایک ریلی کے اختتام پر چیرنگ کراس کے مقام پر اپنے کارکنان سے خطاب کر رہے تھے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری