"پی کے کے" کے ساتھ جھڑپوں میں 30 ترک فوجی جوان جاں بحق


"پی کے کے" کے ساتھ جھڑپوں میں 30 ترک فوجی جوان جاں بحق

کردستان ورکرز پارٹی نے دعوی کیا ہے کہ ہفتے کے روز عراقی سرحد کے قریب ترک فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 30 فوجی جوان مارے گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے «السومریه‌نیوز» کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کردستان ورکرز پارٹی کے مسلح گروہ (پی کےکے) نے ہفتے کے روز عراق اور ترک سرحد کے قریب جھڑپوں کے دوران 30 ترک فوجی جوانوں کے مارےجانے کی خبر دی ہے۔

PKKکے مسلح گروہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوامی مسلح گروہوں نے جلی اور جولمیرک علاقوں میں ترک فوج کے ٹھکانوں پر دو حملے کئے جس کے نتیجے میں موقعے پر ہی 10 فوجی مارےگئے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دوسری طرف فلعه آرتوش کے علاقےمیں کردستان ورکرز پارٹی کے پوزیشنوں پر ترک فوج نے حملہ کیا جس کا بھر پور دفاع کیا گیا اور نتیجے میں 20 فوجی مارے گئے۔

اس بیان کے مطابق، پی کے کے مسلح گروہ کے 3 جنگجو بھی مارے گئے ہیں۔

دوسری طرف ترک فوج نے دعوی کیا ہے کہ ہفتے کے روز کی جھڑپ میں pkk کے مسلح گروہ کے 100 سے زائد افراد ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ ترک فوج کے دعوے کے مطابق، عراق اور ترکی میں اب تک 7000 سے زائد pkk کے مسلح افراد اور فوج کے 600 جوان مارے گئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری