پاکستان میں بھارتی ڈراموں پر پابندی سے کچھ لوگ خوش، کچھ ناخوش


پاکستان میں بھارتی ڈراموں پر پابندی سے کچھ لوگ خوش، کچھ ناخوش

پیمرا کی جانب سے لگائی گئی اس پابندی کے فیصلے پر بھارتی فنکاروں نے سخت ناخوشی کا اظہار کیا ہے.

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، پیمرا  کے پاکستانی چینلز پر بھارتی ڈراموں کی نشریاتی اوقات  میں کٹوتی کر کے اسے 6 فیصد سے کم سطح پر لے آنے پر بھارتی فنکاروں نے سخت ناخوشی کا اظہار کیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز نے اس زمرے میں بھارتی فنکاروں کا عد ومل نقل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس سے انڈسٹری متاثر ہوگی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تبادلے کو بھی جھٹکا لگے گا۔ یہ فیصلہ یقیناً دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلے پر اثرات مرتب کرے گا۔

جبکہ ایک بھارتی فنکار نے اپنی رائے  کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  ایسے فیصلے کر کے تفریح کو ہدف نہیں بنانا چاہئے۔

البتہ دوسری جانب پاکستان کی سول سوسائیٹی کے چند حلقوں نے پیمرا کے اس فیصلے کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے پاکستان کے ڈراموں کی صنعت کو فروغ ملے گا جو معیار میں بھارتی ڈراموں سے کہیں اچھے ہونے کے باوجود اپنے ہی ملک میں زیادہ نہیں دیکھے جاتے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری