بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما کی پھانسی پر پاکستان کا اظہار افسوس


بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما کی پھانسی پر پاکستان کا اظہار افسوس

بنگلہ دیشی حکومت کی جانب سے جماعت اسلامی کے رہنما میر قاسم علی کو سزائے موت دینے پر پاکستان نے گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، گذشتہ روز بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی انتظامیہ کی جانب سے جماعت اسلامی کے رہنما میر قاسم علی کو پھانسی دینے پر پاکستان نے گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ڈان نیوز نے جماعت اسلامی کے رہنما میر قاسم علی کو سزائے موت دینے سے متعلق پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا کے بیان سے نقل کیا ہے کہ  بنگلہ دیش کی حکومت کے غلط اقدام سے اپوزیشن کو حیرانگی ہوئی، یہ جمہوری اقدار کے خلاف ہے۔

انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے اپنا موقف واضح کیا کہ پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ مذاکرات کے ذریعے ہر مسئلے کا حل نکالا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں جنگی جرائم کی پاداش میں ملزمان کو سزائے موت دینے کا سلسلہ جاری ہے۔  سپریم کورٹ  بنگلہ دیش نے ان کی سزائے موت کے خلاف دائر کی جانے والی اپیل مسترد کردی تھی جس کے بعد جماعت اسلامی کے رہنما نے بنگلہ دیشی صدر سے رحم کی اپیل کرنے سے انکار کردیا تھا۔

ذرائع کے مطابق، میر قاسم علی کو 2014 میں مقدمے کے دوران سزائے موت سنائی گئی تھی۔ ان پر متعدد افراد کے قتل اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔

میر قاسم علی نے سپریم کورٹ کے جانب سے سزائے موت کے فیصلے کو برقرار رکھنے کے بعد  بنگلہ دیش کے صدر سے  رحم کی اپیل کو مسترد کر دیا تھا۔ اپیل کی صورت میں انھیں 1971 کی جنگ کے حوالے سے لگائے گئے الزامات کو قبول کرنا پڑتا جس سے جماعت اسلامی اور ان کے رہنما  مسلسل انکار کرتے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ 1971 میں مشرقی پاکستان مغربی پاکستان سے الگ ہو کر بنگلہ دیش بن گیا تھا البتہ اس دوران مشرقی پاکستان میں پاکستانی فوج کا ساتھ جماعت اسلامی نے دیا تھا اور پاکستان کے دفاع کے لیے اپنے کارکن فراہم کئے تھے۔

بنگلہ دیش کے قیام کے بعد جماعت اسلامی وہاں کی مقبول جماعتوں میں شمار ہوتی ہے جبکہ اس کے جن رہنماؤں کو سزائیں دی گئی ہیں وہ اسمبلی ارکان حتی کہ وزرا تک رہ چکے ہیں۔

دوسری جانب بی این پی حکمران جماعت عوامی لیگ کی حریف ہیں اس لیے بعض سیاسی ماہرین کے خیال سے اس کے رہنماؤں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری