25 دہشتگردوں کی افغانستان سے پاکستان داخل ہونے کی اطلاع / ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ


25 دہشتگردوں کی افغانستان سے پاکستان داخل ہونے کی اطلاع / ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

خفیہ اداروں کی رپورٹ میں افغانستان سے 25 سے زائد دہشتگردوں کے پاکستان میں داخل ہونے کے انکشاف کے بعد وزرات داخلہ نے آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں کودہشت گردی کے ممکنہ خدشے سے آگاہ کردیا ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، وزرات داخلہ نے افغانستان سے 25 سے زائد دہشت گردوں کے پاکستان داخل ہونے سے متعلق سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا۔

انٹیلی جنس رپورٹ میں دہشت گردوں کے پاکستان داخلے کاانکشاف کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز نے اطلاع دی ہے کہ وزرات داخلہ نے آزادکشمیر اورگلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں کو دہشت گردی کے ممکنہ خدشے سے آگاہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، پاکستان کے خفیہ اداروں کی طرف سے وزرات داخلہ کو رپورٹ ارسال کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 25 سے زائد دہشتگرد افغانستان سے پاکستان داخل ہوئے ہیں جوملک کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرسکتے ہیں۔

جبکہ دہشتگردی کے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لئے وزارت داخلہ نے ملک بھر میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ دہشتگردوں کے پاکستان میں داخل ہونے کا انکشاف ایسے وقت میں ہوا ہے جب چند روز بعد عید ہے جبکہ محرم الحرام شروع ہونے میں ایک ماہ سے بھی کم کا عرصہ باقی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری