روہنگیا مسلمانوں کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مشاورتی کمیشن کی تشکیل پربدھمتوں کا احتجاج


روہنگیا مسلمانوں کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مشاورتی کمیشن کی تشکیل پربدھمتوں کا احتجاج

میانمار کی رہنما نے بدھمتوں اور روہنگیا مسلمانوں کےدرمیان تنازعات کو حل کرنے کی حکمت عملی تیار کرنے کے لئے کوفی عنان کی سربراہی میں ایک مشاورتی کمیشن تشکیل دیا ہے جس کی وجہ سےبدھ مت سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں بدھ مت سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، میانمار کے رہنما کی جانب سے اقوام متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل کوفی عنان کی سربراہی میں مشاورتی کمیشن کی تشکیل کے خلاف بدھ مت سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں بدھمت سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

یہ کمیشن میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی نے تشکیل دیا ہے تاکہ بدھمتوں اور اقلیتی روہنگیائی مسلمانوں کے درمیان خونریز جھڑپوں کے سلسلے کوختم کیاجاسکے۔

روہنگیائی مسلمانوں کے حقوق کی خلاف ورزی کی وجہ سے ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے میانمار میں رہنماؤں کے عزم کے بارے میں بہت سارے سوالات اور شکوک پیدا ہوئے ہیں۔

آنگ سان سو، جو گذشتہ سال کے انتخابات میں جیت گئی ہے، نےانسانی حقوق کی صورتحال کو بہتر بنانے کا وعدہ کیا ہے۔

مقامی انتہا پسند بدھمت باشندوں کی بڑی تعداد نے احتجاج میں حصہ لیا ہے۔

یہ مظاہرے راکھین ریاست میں پولیس کی زیر نگرانی ہوئے ہیں۔

یہ مظاہرے کوفی عنان کےطیارے کی میانمار آمد کے موقع پر ہوئے ہیں۔

کوفی عنان راکھین صوبہ کے دو روزہ دورے کے دوران مسلمان اور بدھمت کمیونٹیز کے ساتھ ملاقات اور تبادلہ خیال کریں گے.

حالیہ احتجاجی مظاہرے مشاورتی کمیشن میں غیر ملکیوں کی موجودگیکی مخالفت میں ہورہے ہیں.

2012ء میں راکھین ریاست میں انتہا پسند بدھمتوں اور روہنگیا مسلمانوں کے درمیان جھڑپوں میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

جنگ کے دوران، ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد، جن میں زیادہ تر روہنگیا مسلمان ہیں، بے گھر ہو گئےہیں۔

واضح رہے کہ روہنگیائی مسلمان  میانمار میں شہریت سے بھی محرہم ہیں۔

سوچی نےگذشتہ ماہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے ایک مشاورتی کمیشن تشکیل دیا تھا۔

سو چی اس ماہ امریکہ کے دورے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس دورے میں بہت سی پابندیاں ختم کرانے کے لئے امریکہ کو قائل کرنے کے درپے ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری