گلگت بلتستان 40 ہزار میگاواٹ سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے


گلگت بلتستان 40 ہزار میگاواٹ سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں 40 ہزار میگاواٹ سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے ریجنل اور نیشنل گریڈ نہ ہونے کی وجہ سے موجودہ مواقع سے فائدہ نہیں اٹھایا جا سکا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے ''ڈیلی کے ٹو'' کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ صوبہ گلگت بلتستان میں بجلی پیدا کرنے کے وسیع پیمانے پر وسائل موجود ہیں۔

انہوں نے  گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور قیام امن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: خطے کے امن و امان میں پاک فوج کا اہم کردار ہے جو کہ قابل تحسین ہے، نیشنل ایکشن پلان اور ایپکس کمیٹی سے سب سے زیادہ فائدہ گلگت بلتستان کو ہوا ہے۔

انہوں نے گلگت بلتستان میں سیاحتی صنعت کے بارے میں کہا کہ کسی بھی ملک کا تشخص بیرونی دنیا میں سفارت خانوں کے ذریعے ملک کے امن و امان اور مثبت تشخص کو دنیا میں اجاگر کیا جا تاہے۔

حفیظ نے فارن سروسز اکیڈمی کے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے حقیقی اور مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں فارن سروسز کا اہم کردار ہوتا ہے ۔

وزیراعلیٰ نےگلگت بلتستان  کی اہمیت بیان کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ یہ خطہ جغرافیائی اعتبار سے پاکستان کےلئےانتہائی اہمیت کا حامل ہے اور سی پیک کے بعد گلگت بلتستان کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بجلی کی کمی کی وجہ سے سینکڑوں صنعتی کارخانے بند ہونے کے علاوہ عام شہریوں کو مستقل طور پر بجلی فراہم نہیں کی جاتی۔

پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے گلگت بلتستان کو یکسر نظر انداز کرنے کی وجہ سے عوام میں سخت مایوسی پائی جاتی ہے عوام کا مطالبہ ہے کہ باقی صوبوں کی طرح اس علاقے کو بھی مراعات دی جائیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری