روس کے ساتھ معاہدہ ہونے کی صورت میں بھی شام میں فوری جنگ بندی کا امکان نہیں


روس کے ساتھ معاہدہ ہونے کی صورت میں بھی شام میں فوری جنگ بندی کا امکان نہیں

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اگر روس کے ساتھ معاہدے پر اتفاق ہو بھی جائے تو فوری طوری پر شام میں جنگ بندی کے امکانات نہیں ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے  ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ روس کے ساتھ مذاکرات میں کافی حد تک پیش رفت ہوئی ہے لیکن یہ کوئی مثالی معاہدہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے واشنگٹن میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ اگر روس کے ساتھ مذاکرات میں کوئی معاہدہ ہوبھی جائے تو راتوں رات شام میں جنگ بندی کا امکان نہیں ہے۔

ٹونر کا کہنا ہے کہ شام کے مسئلے پر روس کے ساتھ مختلف شعبوں میں صاف شفاف مذاکرات کی ضرورت ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری